English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر مسئلہ پر ایک بار پھر ٹرمپ نے ثالثی بننے کی خوایش ظاہر کی

share with us

نئی دہلی :21اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر معاملہ میں ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو دھماکہ خیز بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔ امریکہ نے وزیر اعظم مودی سے کشمیر میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے قدم اٹھانے کی درخواست کی تھی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا، 'کشمیر ایک بہت مشکل جگہ ہے۔ یہاں ہندوؤں کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی ہیں اور میں یہ نہیں کہوں گا کہ ان کے مابین بہت زیادہ میل۔جول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کے لئے جو بھی بہتر ہوگا، میں وہ کروں گا۔

اس سے قبل منگل کو ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر بات کی تھی۔ اس دوران  عمران خان کو کشمیر پر ہندستان کے خلاف بیان بازی کو لیکر احتیاط برتنے کو کہا تھا۔  ٹرمپ نے موجودہ صورتحال کو مشکل بتایا اور دونوں فریقوں سے تحمل برتنے کرنے کو کہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا