English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر کے بارہمولہ میں پہلا انکاونٹر ، ایک عسکریت پسند ڈھیر ، ایک ایس پی او کی موت

share with us

بارہمولہ :21اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کی شب دہشت گردوں سے تصادم میں ریاستی پولس کا ایک ایس پی او شہید ہو گیا اور ایک دیگر پولس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ریاست کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد ریاست میں یہ پہلا تصادم ہے۔ سیکورٹی فورسز نے تصادم کے دوران ایک دہشت گرد بھی مار گرایا، جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولس نے بتایا کہ شہید پولس اہلکار کا نام بلال تھا۔

پولس کے مطابق زخمی سب انسپکٹر امردیپ پریہار کو بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان منگل کی شام شروع ہوا تصادم درمیانی شب تک جاری تھا۔ بدھ کی علی الصبح 5.30 بجے جموں و کشمیر پولس نے ٹوئٹ کر تصادم ختم ہونے کی جانکاری دی۔

تصادم ختم ہونے سے متعلق ریاستی پولس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تصادم ختم ہو گیا۔ ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔ ہمارے ساتھی ایس پی بلال شہید ہو گئے۔ ایس آئی امردیپ پریہار زخمی ہو گئے ہیں جن کا علاج آرمی اسپتال میں چل رہا ہے۔‘‘

تصادم میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان زبردست گولہ باری ہوئی۔ گولہ باری بارہمولہ میں منگل کی شام تقریباً 5 بجے شروع ہوئی اور عوام کے لیے علاقے کی گھیرابندی کر دی گئی۔ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی آئین کی دفعہ 370 کو مرکزی حکومت کے ذریعہ پانچ سال اگست کو ختم کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان یہ پہلا تصادم تھا جو منظر عام پر آیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا