English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور میں این آئی کی جانب سے عبدالرؤوف کو حراست میں لینے کی خبر بے بنیاد  

share with us

میڈیاخبروں کو نشر کرنے سے قبل تحقیقات ضرور کرلینا چاہیے : یوٹی قادر

منگلورو 20/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) گذشتہ روز بیلتنگڈی سے پاکستان سیٹالائٹ کال کیے جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا کی جانب سے بے قصور لوگوں کا نام اچھالے جانے پر پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا کو نیوز منظر عام پر لانے سے قبل ہمیشہ ذرائع کی وضاحت کرنی چاہیے اور لوگوں کو الجھن میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اگر کوئی دکان یا مکان کرایہ کے لیے پوچھ رہا ہے تو اس کے بارے میں پتہ کرنا چاہیے اور اس کی پوری تفصیلات پولیس کو بھی دینی چاہیے۔ انہوں نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بیلتنگڈی سے سیٹالائٹ کال کے سلسلہ میں عبدالروؤف نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔ جیسے ہی یہ خبر منظر عام پر آئی پولیس اور دیگر ذرائع کی جانب سے اسے نہ رکنے والا کال کا سلسلہ شروع ہوا۔ اسے خود پتہ ہی نہیں تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ میڈیا میں یہ بات عام کی جارہی تھی کہ این آئی اے نے ضلع کا دورہ کیا ہے۔ ان خبروں نے لوگوں کے درمیان گھبراہٹ پیدا ہوگئی، ایس پی لکشمی پرساد نے خلاصہ کیا کہ این آئی اے کی کوئی ٹیم ضلع نہیں پہنچی ہے۔ میڈیا نے اس خبر کو ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے اور میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میڈیاان ذرائع کا خلاصہ کریں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ این آئی اے کے ضلع میں آنے کی خبر کا خلاصہ ضلع انتظامیہ، کمشنر، ایس پی اور اس طرح کے افسران کرسکتے ہیں، اس طرح کے حساس معاملوں کو منظر عام پر لانے سے قبل تفتیش ضروری ہے، بغیر تحقیقات کے اس طرح کی خبریں نشر کرنے سے لوگوں کے درمیان الجھن پیدا ہوجاتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا