English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشور ساحل پر پارکنگ کی جگہ کو لے کر افسران اور ماہی گیروں کے درمیان تنازعہ

share with us

بھٹکل 20/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  اترکنڑا کے مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور میں ماہی گیروں کی چھوٹی کشتیوں کو کھڑی کرنے کی جگہ پر انتظامیہ اور ماہی گیروں کے درمیان ایک بار پھر پارکنگ کی جگہ کو لے کر تنازعہ نے زور پکڑ لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہاں کے ماہی گیروں کو ان کی کشتیاں رکوانے کے لیے کانکریٹ سے بنی ایک جگہ مختص کی گئی تھی لیکن اس جگہ پر سواریاں کھڑی کرنے کی وجہ سے کشتیوں کو رکوانے کے لیے پریشانی ہورہی ہے۔ اسی وجہ سے ماہی گیروں نے اس جگہ پر پتھر اور گیٹ ڈالا تھا۔ گیٹ ڈالنے کی وجہ سے ہورہی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور پی ڈی او کو شکایت کی گئی جس پر مقامی افسران نے کارروائی کرتے ہوئے گیٹ اور پتھر ہٹادئیے ہیں۔افسران کے اس اقدام کے خلاف ماہی گیر تنظیم کے صدر اور کرشنا ہری کانت، راجیش ہری کانت اور پرمیشور ماستپا سمیت درجنوں لوگوں نے آج مرڈیشو ر پولیس تھانہ پہنچ کر اپنا احتجاج درج کرایا اور ایسے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی اور پتھر اور گیٹ اٹھانے والوں کے خلاف معاملہ بھی درج کرایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا