English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردنی پارلیمنٹ کی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی سفارش

share with us

عمان :20اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )اردن کی پارلیمنٹ نے مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور القدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کے ارتکاب پر اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

سوموار کے روز اردنی پارلیمنٹ کے القدس کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کے موقع پرارکان پارلیمنٹ نے حکومت کی اسرائیل کے ساتھ جارتی سفارتی اور تجارتی روابط کو ختم کرنے کی سفارش کی۔ پارلیمنٹ نے اسرائیل کےساتھ طے پائے امن معاہدے پرنظرثانی کرنے، اسرائیلی سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے اور تل ابیب میں متعین اردنی سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں اردنی وزیرارعظم عمر الرزاز اور دیگر اہم وزاراء نےبھی شرکت کی۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ القدس کے آئینی، قانونی، اسلامی اور عرب تشخص کی بقاء کے لیے عالمی سطح پر موثر کوششیں کرے تاکہ  بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشیں ناکام بنائی جاسکیں۔

اردنی پارلیمنٹ نے عرب ممالک ، عرب لیگ، سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ فلسطینی قوم کو اسرائیلی مظالم سے تحفظ فراہم کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا