English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوے کھلی اشتعال انگیزی ہے:کویت

share with us

کویت :20اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )کویت نے مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی کھلی کوشش قراردیا ہے۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی کابینہ کے آج منگل کے روز ہونے والےاجلاس میں مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی اشتعال انگیزی قراردیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ تشدد ناقابل قبول اور منظم ریاستی دہشت گردی، عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور بین الاقوامی معاہدوں کی توہین ہے۔

کویت نے عالمی برادری پر مسجد اقصیٰ کے تقدس کےدفاع کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے اور فلسطین کے مقدس مقامات کی منظم بے حرمتی کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اسرائیل پردبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ اتوارکوعید کے روزاسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 1336 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اجازت دی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا