English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسئلہ کشمیر سے متعلق صدر ٹرمپ کا وزیراعظم مودی اور وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

share with us

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے تجارت اور اسٹریٹجک شراکت داری سمیت مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کرکے پاک بھارت تناؤ کم کرنے اور خطے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس ہوگن گڈلے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم سے تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہوگان گڈلے نے ایک بیان میں کہا کہ ‘صدر ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کیا’۔

ٹرمپ اور مودی کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘دونوں رہنماؤں نے گفتگو کی کہ تجارت میں توسیع کے ذریعے امریکا اور بھارت کے معاشی تعلقات کو کیسے آگے بڑھایا جائے گا’۔

ترجمان نے کہا کہ ‘دونوں ممالک کے رہنما جلد ہی دوبارہ ملاقات کے لیے بھی پرعزم ہیں’۔امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت سے کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی سے ہونے والی گفتگو کو مفید بھی قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کرکے پاک بھارت تناؤ کم کرنے اور خطے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس ہوگن گڈلے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم سے تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہوگن گڈلے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات اور دوبارہ ملاقات کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ نریندر مودی نے انہیں کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کے لیے کہا تھا اور وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ‘دو ہفتے قبل میری وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے کہا کہ کیا آپ مصالحت کار یا ثالث بننا چاہیں گے تو میں نے پوچھا کہاں، جس پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کیونکہ یہ مسئلہ کئی برسوں سے ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں یہ جان کر حیران ہوا کہ یہ مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے میرا خیال ہے کہ وہ اس کو حل کریں گے اور مجھے ثالث بن کر خوشی ہوگی’۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹرمپ کے بیان کو خوش آئند قرار دیا تھا جبکہ بھارت کی حکومت کی جانب سے ٹرمپ کے بیان کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کردیا گیا تھا لیکن نریندر مودی نے اس کی تردید یا تائید کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا