English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد کی کہانی: بابری مسجد کی تاریخ پر کامک کا رسم اجراء

share with us

 

نئی دہلی:20/اگست 2019(فکروخبر/پریس ریلیز)نئی دہلی میں قائم الٹرنیٹ پریس کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں ”بابری مسجد کی کہانی“ (دی اسٹوری آف بابری مسجد) کے نام سے انگریزی، اردو اور ہندی زبانوں میں ایک تاریخی تصویری کتاب کا رسم اجراء کیا گیا۔ یہ کتاب ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے جبکہ ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ میں مسلسل بحث جاری ہے۔ گرچہ کارٹون اور بیانات پر مبنی یہ کتاب بچوں کے لئے تیار کی گئی ہے، لیکن بیک وقت یہ بابری مسجد انہدام کے بعد پیدا ہونے والی نئی نسل کے لئے بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے۔
کتابوں کے رسم اجراء پروگرام میں مذکورہ کتاب کے ساتھ ساتھ، حالات سے بہت سے زیادہ مناسبت رکھنے والی دو اور کتابوں ”واریرس آف مالابار: مسلم رلیجئس اسکالرس“ (انگریزی) اور ”بدر: لیسنس آف دی بیٹل“ (انگریزی) کا اجراء بھی عمل میں آیا۔
ایڈوکیٹ اے محمد یوسف نے بابری مسجد پر تیار کردہ کتاب کا تعارف پیش کیا۔ بقیہ دو کتابوں کا تعارف ای ایم عبدالرحمن نے پیش کیا، جنہوں نے بدر کے عنوان پر تحریر کردہ کتاب کے مصنف اے سعید صاحب کو بھی خراج عقیدت پیش کی، جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔
اپنے صدارتی خطاب کے دوران، الٹرنیٹ پریس کے مینیجنگ ڈائرکٹر اے ایس اسماعیل نے کہا کہ فسطائی طاقتوں کے ذریعہ تاریخ میں ہیر پھیر کرنے کی کوششوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے، ان کتابوں کو اس مقصد سے منظر عام پر لایا گیا ہے، تاکہ نوجوانوں میں اس ملک اور اپنے آباواجداد کی اصل تاریخ کے صحیح علم کے تعلق سے بیداری لائی جا سکے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین ای ابوبکر نے کتابوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بابری مسجد کی یاد کو لوگوں کے ذہنوں سے ہرگز اوجھل نہیں ہونے دے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا ”یہ تمام کتابیں ملک کے موجودہ حالات سے بہت زیادہ مناسبت رکھتی ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ اس بے حد اہم کام کو انجام دینے والے لوگوں کی کاوش ضرور پھل لائے گی۔“
پروگرام میں اظہارِ خیال کرنے والی دیگر شخصیات میں روی نائر (ڈائرکٹر، ایس اے ایچ آر ڈی سی)، ایڈوکیٹ این ڈی پنچولی (فورم فار سٹیزنس فار ڈیموکریسی)، ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی (قومی سکریٹری، ایس ڈی پی آئی) اور پروفیسر راکیش رنجن (دہلی یونیورسٹی) شامل ہیں۔
الٹرنیٹ پریس کے ڈائرکٹر پرویز احمد نے مہمانان کا خیرمقدم کیا اور سلیم شیخ نے کلمات تشکر پیش کئے۔

ای ایم ہارون
مینیجر، الٹرنیٹ پریس

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا