English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماب لنچنگ کے واقعات سے سماج کو ہو رہا ہے نقصان

share with us

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش پر منموہن سنگھ نے کہا کہ بڑھتے عدم برداشت، فرقہ وارانہ پولرائزیشن اور موب لنچنگ کے واقعات کے سبب ہماری سیاست اور سماج کو نقصان ہو رہا ہے۔ ہمیں راجیو گاندھی کے راستے پر چلنا ہوگا۔ وہ (راجیو گاندھی) امن، اتحاد اور فرقہ وارانہ خیر سگالی کو فروغ دینے کے حامی تھے۔

 راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’لوگوں کے ذریعہ میرے خلاف کہی جا رہی کہانیوں کو سننا اور اسے اپنے دل میں جگہ دینے کا فن میں نے اپنے والد سے سیکھا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’مشکل راہوں میں بھی مسکراتے ہوئے چلتے رہنا بھی میرے والد نے ہی مجھے سکھایا ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا