English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا محمد صادق اکرمی ندوی کے دستِ مبارک سے علی پبلک اسکول کے ہائی اسکول کی عمارت کا سنگِ بنیاد

share with us

بھٹکل 23؍ اگست 2017(فکروخبرنیوز) کم مدت میں تعلیمی میدان میں ترقی کے منازل طئے کررہا شہر کا مشہور ومعروف تعلیمی ادارہ ’’ علی پبلک اسکول ‘‘ کی ہائی اسکول کی عمارت کا سنگِ بنیاد مولانا محمد صادق اکرمی ندوی کے دستِ مبارک سے آج بعد عصر پانچ بجے علی پبلک اسکول کے کیمپس میں رکھا گیا ۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل ونائب صدر علی پبلک اسکول مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی کے ساتھ ساتھ ٹرسٹی مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی وعلی پبلک اسکول بھٹکل محترم جناب عبدالحمید دامودی ، نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی ، قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل واستاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، جناب عبدالرحمن محتشم ، انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری ،جناب محمد یونس قاضیا،جناب محمد ابراہیم قاضیا اور دیگر شہر کے ذمہ داروں اور عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پرتفصیلات فراہم کرتے ہوئے جنرل سکریٹری مونا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل وعلی پبلک اسکول بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ الحمدللہ اللہ کے فضل سے شروع کیا گیا یہ کام پوری کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، گذرتے ایام کے ساتھ اس کے کام میں توسیع ہورہی ہے ، ملک بھر میں علی پبلک اسکول کے نام سے اب تک چھیاسی (86) اسکول قائم ہوچکے ہیں اور امید ہے کہ یہ دائرہ اللہ کے فضل سے آگے بڑھتا جائے گا۔ مولانا نے اسکول کے کئی محسنین کابھی تذکرہ کرتے ہوئے نصاب تعلیم پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ معتمد تعلیمات ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا سید محمد واضح صاحب کا بار بار اصرار تھا کہ نصابِ تعلیم پر کام ہونا چاہیے ، لہذا مولانا کے مشورہ اور سرپرست علی پبلک اسکول حضرت مولانا سید محمد رابع صاحب ندوی مدظلہ العالی کے حکم پر اس کا کام شروع کیا گیا ، اب تک اس سلسلہ کی کئی ایک کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ۔ مولانا نے اپنے خطاب میں موجودہ دور میں نئی نسل میں بڑھتی اسلام پر اعتماد کی کمی کے اسباب پر بھی روشنی ڈالی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا