English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں پھر گرمایا فون ٹیپنگ کا معاملہ ، وزیر اعلی نے سی بی ائی جانچ کا لیا فیصلہ

share with us

بنگلور:19اگست2019(فکروخبرنیوز)کرناٹک کی سابقہ کانگریس جے ڈی ایس حکومت اور موجودہ بی جے پی حکومت کے درمیان فون ٹیپنگ کے الزامات کی بنیاد پر نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے ، وزیر اعلی یڈی یورپا نے  کانگریس جے ڈی ایس کے دور اقتدار میں سامنے آنے والے فون ٹیپنگ کے معاملات کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کا اعلان کیا ہے وہیں کانگریس لیڈر اور سابق وزیرر اعلی سدارمیا نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس معاملہ کی سی بی ائی جانچ کی جا رہی ہے تو کانگریس جے ڈی ایس حکومت گرانے کے لئے بی جے پی کے شروع کردی آپریشن کنول کی بھی سی بی آئی جانچ ہونی چاہئے ، سدارامیانے کہا   فون ٹیپنگ معاملہ کی سچائی سامنے آنی چاہئے لیکن یہ بھی یاد رہے کہ بی جے پی نے ماضی میں انتقامی کارروئای کے لئے سی بی ائی کا کٹھ پتلی کی طرح استعمال کیا ہے اس لئے بی جے پی کو یہ یقین دلانا ہو گا کہ اس مرتبہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے واضح رہے کہ جس وقت یہ معاملہ سامنے آیا تھا اس وقت سدارامیاریاست کا انٹیلیجنسمحکمہ سنبھال رہے تھے ان پر الزام ہے کہ انہیں فون ٹیپنگ معاملے کی پوری معلومات تھی لیکن انہوں نے اس الزام کی تردیدکی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا