English   /   Kannada   /   Nawayathi

 حالیہ طوفانی بارش میں بھٹکل کے کئی گھروں کی چھتیں اڑکر کئی فٹ دور جاگریں 

share with us

بھٹکل 19/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) اترکنڑا ضلع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ تھم گیا۔ کل عصر بعد ہوئی موسلادھار بارش کے بعد تیز بارش نہیں ہوئی ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اب موسلادھار بارش کا سلسلہ رک گیا۔ گذشتہ کئی دونوں سے جاری موسلاھار بارش نے جس طرح کی تباہی مچاہی اس کااندازہ لگانا مشکل ہے۔ ضلع اترکنڑا کے کئی گاؤں ڈوب جانے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ انکولہ، کاروار، منڈگوڈ، کمٹہ، ہوناور تعلقے بارش سے زیادہ متأثر ہوگئے۔ بھٹکل تعلقہ میں پانی گھروں میں جمع ہونے سے گھر وں کے نقصان پہنچانے کی خبریں نہیں ہیں لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے یہاں کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی گھروں کے چھتوں کو ہوا نے اس طور پر اپنی لپیٹ میں لیا کہ پوری چھت ایک ساتھ کئی فٹ دور جاگری اور دیکھنے والے یقین نہیں کرپائے کہ دن ہونے تک ہوا نے اتنا کچھ نقصان کیا ہے۔ ہیبلے گرام پنچایت میں قبرستان کے قریب واقع سبھا بھون کی پوری چھت اڑگئی۔ عمارت کو دیکھنے سے اندازہ ہی نہیں ہورہا ہے کہ یہاں کبھی چھت بھی تھی۔ اسی طرح اس کے کچھ فاصلے پر واقع ایک عمارت کی عارضی چھت کو کافی نقصان ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے فکروخبر کو بتایا کہ چھت کے لیے استعمال کیے گئے لوہے کی شیٹ تقریباً تین سو میٹر دور جاگرے۔ اسی طرح آزاد نگر میں واقع سعید بن زید مسجد کے قریب واقع ایک گھر کی چھت کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا