English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیج تعاون کونسل کی سعودیہ میں گیس فیلڈ پر حملے کی شدید مذمت

share with us

قاہرہ:19 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )خلیج تعاون کونسل جی سی سی نے سعودی عرب میں ایک گیس فیلڈ پر یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی الشیبہ گیس فیلڈ پرحوثی باغیوں کا ڈرون طیارے سے حملہ بزدلانہ کارروائی اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اپنے گھٹیا اور مذموم مقاصد کے لیے سعودی عرب میں تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں کے ساتھ سعودی شہریوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی توانائی کی عالمی سپلائی کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر الزیانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کی سعودی عرب کی تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں کا نوٹس لیتے ہوئےباغیوں کو تخریب کاری سے روکے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے یمن کے حوثی بازغیوں نے بمبار ڈرون طیارے کی مدد سے سعودی عرب کی الشیبہ آئل اینڈ گیس فیلڈ پرحملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں گیس فیلڈ کو نقصان پہنچا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا