English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں حق واپسی مظاہرے قومی اصولوں پر ثابت قدمی کا ثبوت ہے، عیسائی پادری

share with us

یروشلم:19 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) فلسطین کے سرکردہ عیسائی پادری اور آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری حق واپسی ریلیاں فلسطینی قوم کے دیرینہ اصولوں پرثابت قدمی کا ٹھوس ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی عیسائی پادری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اپنے دیرینہ اصولوں اور بنیادی مطالبات پرقائم ہے۔ غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کےلیے جاری مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں، وقت گذرنے کے ساتھ فلسطینیوں کےدیرینہ حقوق ساقط نہیں ہوسکتے۔

عیسائی رہ نما نے ایک ریڈیو بیان میں کہا کہ غزہ میں حق واپسی مظاہرے فرزندان عرب اقوام، عرب ممالک، زندہ ضمیر انسانیت، مشرق ومغرب میں پھیلے انسان دوست سب کے لیے پیغام ہے کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق پرکوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔

بشپ عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنا اور وہاں کے باسیوں کی قوم روح کو قتل کرنا چاہتےہیں مگر غاصب صہیونی دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

عیسائی مذہبی رہ نما نے عیساویہ کا دورہ کیا اوراسرائیلی ریاست کے جبر کے شکار فلسطینیوں سے ملاقات میں انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بشپ عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ بیت المقدس فلسطینی قوم کا شہر ہے جس پرغاصبوں کا کوئی تعلق نہیں، القدس کے باشندے اپنے جذبہ استقامت سے صہیونی دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا