English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل نے ترقی کی جانب بڑھایا ایک اورقدم ۔ لاء کالج قیام جلد 

share with us

بھٹکل19/ اگست 2019(فکروخبرنیوز)  انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل اپنے صدسالہ تقریبات منائے جانے کے دوران اس کے ذمہ داروں نے لاء کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ روزیہاں مسلم ادروں کے مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ سمینار کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اختتامی پروگرام میں معزز مہمانوں نے انجمن کی ترقی کے لیے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر چنئی سے تعلق رکھنے والی کرسینٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ آپسی تعاون کے سلسلہ میں (MOU) پر دستخط کیے گئے جس کے بعد یہ طئے پایا کہ اب انجمن میں لاء کی تعلیم بھی دلائی جائے گی اور اس کے لیے لاء کالج کا قیام عمل میں آئے گا۔ انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے بتایا کہ لاء کالج کی شروعات کے لیے مزید وقت درکار ہے لیکن کوشش کریں گے اگلے سال کے تعلیمی سال سے اس کاآغاز ہو۔ ہم نے حکومتِ کرناٹک کے لیے پروپوسل بھی بھیجا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاء کالج کے قیام سے ہمارے نوجوانوں کو اس میدان میں آگے بڑھنے کاموقع ملے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجہ حسین نے دوسری طرف سے اپنے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کیے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا