English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب اپنوں ہی کے نشانہ پر مودی سرکار : سبرامنیم سوامی کا مودی سرکار پر وار

share with us

پونے:19 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )اریاست مہاراشٹر کے پونے میں باجیراؤ پیشوا کی 319 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ملک کی معاشی سست روی پر بات کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی نے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے دور میں نافذ کی گئی غلط معاشی پالیسیوں کو ذمہ دار بتایا۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا کہ' ملک میں معاشی سست روی، سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے دور میں نافذ کی گئی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے شروع ہوئی ہے اور عوام پر زبردست ٹیکس لگانے سے معاشی سست روی محسوس کی جانے لگی ہے۔'

انہوں نے کہا کی 'رگھو رام راجن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی مصیبتیں بڑھیں، اسے حکومت نے اب تک دور نہیں کیا۔ عوام پر ٹیکس لگانے سے معاشی سست روی اب محسوس ہونے لگی ہے۔'

سبرامنیم سوامی نے کہا ، "ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانا اتنا ہی ضروری ہے جتنا آرٹیکل 370 کو ختم کرنا۔" انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے حوالے سے حکومت نے ان سے مشاورت کی تھی لیکن مالی پالیسیوں کے بارے میں ان سے کسی طرح کا مشورہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے دفعہ 370 پر اپنے متعدد تبصرے پر وزیراعظم پاکستان کو بار بار تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکس میں ایک کردار کی طرح ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا