English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے قابو کار نے فٹ پاتھ پر چڑھادی کار ، ۷ افراد گاڑی تلے روندے گئے ، حالت سنگین

share with us

بینگلورو:19 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے بہت تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھا دی اور فٹ پاتھ پر چل رہے 7 افراد اس کار کی زد میں آ گئے۔ زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا اور خبر لکھے جانے تک ان لوگوں کی حلات نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ بینگلورو کے ایچ ایس آر لے آؤٹ علاقے کا ہے۔

Embedded video

اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام کو لوگ اس علاقہ میں گھوم رہے تھے کہ اسی وقت ایک تیز رفتار کار وہاں آئی اور فٹ پاتھ پر گھوم رہے لوگوں پر چڑھا دی۔ ذرائع کے مطابق ڈرایئور نے خوب شراب پی ہوئی تھی اور کافی تیز رفتار میں گاڑی چلا رہا تھا۔ موقع سے حاصل ہوئی ویڈیو میں یہ سب کچھ صاف نظر آ رہا ہے کہ کیسے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھتی ہے اور گھوم رہے لوگوں کو اچانک اپنی زد میں لے لیتی ہے۔ پولس نے ڈرایئور کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا