English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیلاب متأثرین کی خدمت کرنے والوں کی کنداپور کے شخص نے کی خوب سراہنا، پڑھئے اس کا پورا پوسٹ 

share with us

بھٹکل 18/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  ریاست بھر میں سیلاب متأثرین کی خدمت کے لیے مختلف تنظیمیں انسانیت کے خدمت کے جذبہ کے تحت کام کررہی ہے۔ ان تنظیموں میں مسلمانو ں کی کچھ ملی تنظیمیں بھی ہیں جو سیلاب مت أثرین کے لیے مختلف سہولیات کا بندوبست کررہی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ وہ ان کے لیے کپڑے، رہائش کا انتظام، برتن اور اشیاء خوردونوش تقسیم کررہے ہیں۔ اس خدمت سے نہ صرف سیلاب متأثرین کے دل جیتے جارہے ہیں بلکہ سیلاب سے متأثر نہ ہونے والے افراد کے دلوں میں انسانیت کی خدمت کرنے والے جگہ بنارہے ہیں۔ کنداپور سے تعلق رکھنے والے وجئی نامی شخص نے اپنے تأثرات میں مسلم تنظیموں اور سماجی کارکنان کی کھل کر تعریف کی ہے او رانہوں نے اس کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متأثرین کی خدمت کے لیے مسلم تنظیمیں اور نمائندے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے مسلم معاشرے کو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے مسلم معاشرے میں بہت سے ایسے ادار ے ہیں جو کہیں پر بھی کوئی قدرتی آفات کا شکار ہوجائے تو وہ اپنے اتحاد کا ثبوت پیش کرتے ہیں اوران کی خدمت میں لگ جاتے ہیں۔ گذشتہ دنوں ملک کے کئی حصوں میں آئے سیلاب سے متأثرہ افراد کی خبرگیری کرتے مسلم ادارے خصوصی طور پر نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کئی تنظیموں کے حوالے سے کہا کہ فرقہ پرستی پھیلانے والے ان خدمت گذاروں میں شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے مسلم معاشرے کو اپنا سلام پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اسی طرح خدمت کرتے رہیں جس سے دوسری تنظیمیں بھی سبق حاصل کرسکیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا