English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست کرناٹک میں ہائی الرٹ تیسرے روز بھی جاری ، حساس مقامات پر سیکوریٹی سخت

share with us

بنگلورو 18؍ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  دہشت گردانہ حملہ کے امکانات کے پیشِ نظر ریاست بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ریاست کے تمام بڑے شہروں میں پولیس سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور مسافروں کے سامان کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔ ڈاگ اسکواڈ عملہ بھی حرکت میں ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہائی الیٹر کا اعلان جمعہ کی شب کیا گیا اور اس کے بعد سنیچر اور اتوار کے روز بھی ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا۔ہائی الرٹ سے معمولاتِ زندگی میں کوئی فرق نہیں آیا ہے تاہم حساس مقامات پر سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے،  اسی طرح مساجد ، مندروں ،  اسکولوں اور دیگر مقامات پر بھی پولیس کی خاص نظر ہے۔ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش میں ہے ۔ بنگلورو کے علاوہ ، میسورو ، چترادرگہ ، منگلورو ، رائچور ، اڈپی ، داونگیرے ، کلبرگی ، دھارواڑ میں سیکوریٹی سخت ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں منگلورو پولیس نے آٹھ افراد پر مشتمل ایک گروہ کو حراست میں لیا ہے جن کے پاس سے پستول اور دیگر اشیاء بھی ضبط کی گئیں ہیں۔ بنگلورو کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے جمعرات کے روز جملہ افسران کو سیکوریٹی بڑھانے کے احکامات جاری کریئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا