English   /   Kannada   /   Nawayathi

استنبول میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال

share with us

استنبول :18 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں شدید بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے۔ شہر کے بلدیاتی دفتر نے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے استنبول کے شاپنگ کے مرکزی علاقے گرینڈ بازار میں بھی سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ بازار کی کئی دوکانوں میں پانی بھرنے کی اطلاعات ہیں۔ بارش کی وجہ سے کئی سڑکیں پانی میں ڈوب کر رہ گئیں ہیں اورکئی انڈر پاس متاثر ہوئے ہیں۔ بارش کے بعد ترک ٹیلی وژن پر نشر کی جانے والے فوٹیج میں بے شمار کتابیں اور دوکانوں کا سامان پانی میں تیرتا دکھایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا