English   /   Kannada   /   Nawayathi

پہلو خان معاملہ میں راجستھان حکومت کے اقدام سےاہل خانہ میں جگی انصاف کی امید : جانیں پہلو خان کے بیٹے نے کیا کہا ؟؟

share with us

الور:18 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )پہلو خان کیس میں الور کورٹ کی جانب سے تمام ملزمین کو بری کردیئے جانے کے بعد حکومت راجستھان نے الور ہجومی تشدد کے سلسلہ میں دوبارہ جانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت راجستھان کی جانب سے الور موب لنچنگ کیس کو ایس آئی ٹی کے حوالہ کرنے کے اعلان کے بعد پہلو خان کے افراد خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف کی امید ہے۔
پہلو خان کے بڑے بیٹے ارشاد کا کہنا ہے کہ الورٹ کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ کے بعد وہ ناامید ہوگئے تھے لیکن راجستھان حکومت نے اس سلسلہ میں نئے سرے سے جانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ’انشا اللہ، اب ہمیں انصاف ملےگا‘۔
پہلو خان کی اہلیہ نے کہا کہ حکومت کے فیصلہ کے بعد امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا لیکن ہم اس سلسلہ میں ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ راجستھان کورٹ نے 2017 کے الور موب لنچنگ معاملہ میں 14 اگست کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سبھی 6 ملزمین کو بری کردیا تھا۔
عدالت نے واقعہ کا جو ویڈیو وائرل ہوا تھا اسے ثبوت کے طور پر ماننے سے انکار کردیا۔
یکم اپریل 2017 کو 55 سالہ پہلو خان اور ان کے بیٹے ایک گائے کو جئے پور سے خرید کر ان کے آبائی مقام ہریانہ کے نوح جارہے تھے کہ راستہ میں بہرور کے قریب نام نہاد گاؤ رکھشکوں نے پہلو خان اور ان کے بیٹوں کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا تھا اور دو دن بعد علاج کے دوران پہلو خان ہلاک ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا