English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم مودی کا بھوٹان دورہ : دس اہم معاہدوں پر ہوئے دستخط

share with us

تھمپو:18 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )وزیراعظم نریندرمودی نے بھوٹال کے اپنے ہم منصوب لوٹے شیرنگ سے ہفتہ کو مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے مختلف حلقوں میں دوطرفہ شراکت کومضبوط بنانے کے اقدامات پرغورکیا۔ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات میں نئی توانائی کے مواصلات کے لئے 10 اہم معاہدوں پردستخط کئے۔ وزیراعظم مودی نےٹوئٹ کیا 'ہم نے باریکی سےتبادلہ خیال کیا، جس میں ہم نے ہندوستان اوربھوٹان کے درمیان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ ہمارے ممالک کےمابین معاشی اورثقافتی تعلقات کومزید بہتربنا نےکی بہت گنجائش ہے'۔

وزیراعظم نریندرمودی دوسری باربھوٹان پہنچنے ہیں اوراس سال مئی میں پھرسے منتخب ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا سفرہے۔ انہوں نے مانگ دیچھوہائیڈروالیکٹرک پاورپلانٹ کا افتتاح کیا اورہندوستان - بھوٹان ۔ پن بجلی تعاون کی پانچ دہائی مکمل ہونے کے موقع پرٹکٹ بھی جاری کئے۔ تاریخی سمٹوکھا جونگ مقام پراپنے بھوٹانی ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے نریندرمودی نے کہا 'میں دوسری مدت کارکے شروع میں بھوٹان آکربہت خوش ہوں'۔

دونوں ممالک نے خلائی تحقیق ، ہوا بازی، آئی ٹی، توانائی اوربجلی کے حلقوں میں 10 ایم او یوپردستخط کئے۔ مودی نے شبدرونگ نامگیال کے ذریعہ 1629 میں بنائی گئی سمٹوکھا جونگ میں خریداری کرکےروپےکارڈکی بھی شروعات کی۔ سمٹوکھا جونگ بھوٹان میں سب سے پرانے مقامات میں ایک ہے اوریہ مٹھ اورانتظامی امورکا مرکزہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا 'میں آج بہت خوش ہوں، ہم نے بھوٹان میں روپے کارڈ کی شروعات کی ہے۔ اس سے ڈیجیٹل ادائیگی اورتجارت وسیاحت میں ہمارے تعلقات مزید بہترہوں گے۔ ہماری مشترکہ روحانی ورثہ اورلوگون کے درمیان مضبوط آپسی روابط ہمارے تعلقات کی کنجی ہیں'۔

سارک کرنسی تبادلہ کے تحت بھوٹان کے لئے کرنسی کی تبادلہ کے دائرہ کوبڑھانے پر وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان کا رخ 'مثبت' ہے۔ غیر ملکی زر مبادلہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے متبادل زرمبادلہ کے نظام کے تحت بھوٹان کواضافی 10 کروڑ ڈالر دستیاب ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا