English   /   Kannada   /   Nawayathi

موسلا دھار بارش کا سلسلہ  منقطع

share with us

کاروار :17اگست2019(فکروخبرنیوز) ضلع بھر میں  گزشتہ  کئی روز سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ  اب رک گیا ہے ،لیکن  ضلع کے کئی ڈیم کی آبی سطح  اطمینان بخش نہیں ہے،گزشتہ دنوں ہوئی لگاتار بارش سے پانی جمع ہونے سے کئی علاقوں میں سیلاب کی سی صورتحال بنی ہوئی تھی جس سے  سڑکیں زیر آب آگئیں تھی جبکہ کئیں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہونچا تھا اور مختلف حادثات میں کئی لوگوں    کی جانیں بھی ضائع ہو گئی تھی ، کاروار ضلع  کے کئی تعلقہ میں موسلا دھار بارش سے صورتحال ابتر ہو گئی تھی جس کے بعدراحت رسانی کے لئے   این ڈی آر ایف اور   فوج کا بھی سہارا لیا گیا تھا ، جبکہ ابھی بھی کئی علاقوں میں لوگ کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں

گزشتہ روز سے بارش میں کمی دیکھنے میں  آئی ہے   جس سے  عوام نے راحت کی سانس لی ہے، محکمہ موسمیا ت کے  اعداد و شمار کے مطابق پورے کاروار ضلع میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ۱۹۱ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،جبکہ اگست کے مہینہ میں ۹۹۶ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی

محکمہ موسمیا ت کے مطابق  گزشتہ  چوبیس گھنٹہ کاحساب کیا جائے تو بھٹکل میں 28.2  انکولہ میں17.8 ہوناور میں34.3کاروار میں10.2 کمٹۃ میں45.5  منڈگوڈ میں  6.5اور سداپور میں10.6 سرسی میں 9.5جوئیڈا میں 18یلاپور میں 8.6 بارش  ہوئی ہے

ضلع کے کئی ڈیم کی آبی سطح ابھی بھی بلند سطح پر ہے   کھدرا ڈیم کا لیول   31.75 ہے جبکہ سوپا ڈیم کی حد 564 ہے اور آج پانی کی سطح 562 رہی جبکہ  گیرسوپا ڈیم 55 میٹر  کے ساتھ لبالب بھرا ہو اہے   اور لنگن مکی  ڈیم کی سطح 1814درج کی گئی ہے  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا