English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن بھٹکل کی جانب سے مسلم اقلیتی اداروں کے مسائل اور اس کےحل کے موضوع پرمنعقد ہوا سمینار ،مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے خود کو آگے آنے پر دیا گیا زور

share with us

بھٹکل 17؍ اگست 2019(فکروخبر نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کی جانب سے مسلم اقلیتی اداروں کے مسائل اور اس کےحل کے موضوع پر منعقد دو روزہ  پروگرام کی آج صبح افتتاحی نشست منعقد کی گئی جس میں مہمانانِ خصوصی نے اپنے پیغام میں مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں مزید کوششیں کرنے اور غریب اور پسماندہ سماج کی ترقی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ےاینے پوا یونیورسٹی منگلور کے صدر شعبئہ اسلامک اسٹڈیز ڈاکٹر جاوید جمیل نے مسلمانوں کو  اپنے ملک میں اپنی حیثیت ثابت کرتے ہوئے سماج کے پچھڑے طبقہ کو ترقی  دلانے کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیا ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم حکومتی طور پر  موجود سہولیات حاصل کرتے ہوئے اپنے مسائل حل کرنے والے بنیں اور اس بات کو ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہم اس ملک کی سب سے بڑی اقلیت ہیں اور جو سہولتیں ہمیں حاصل ہے انہیں حاصل کرنے کے لئے جان توڑ محنت کریں۔

بیری گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے چیرمین سےمحمد بیری نے تعلیم کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جب تک اس کے پیچھے ذاتی محنت نہیں ہوگی اس وقت کوئی بھی شخص ترقی کی منزلیں طئے نہیں کرسکتا۔ ہم سے ہر شخص اس بات کا عزم کریں کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے ہم اس میں ترقی کی کوششیں کریں گے ۔ جس کے پاس جو بھی صلاحیت ہے اس کو لگاکر قوم اور سماج کو آگے بڑھانے کے سلسلہ میں غورو فکر کریں۔

انہوں نے اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ اداروں میں تعلیمی معیار میں بہتری لانے پر طلباء بھی انہی تعلیمی اداروں کا رخ کریں گے ۔ انہوں نے اپنی سوچ کو وسیع کرنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ سماج کے دیگر افراد کے لئے بھی کام کرنے پر زورد یا۔

اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملانے بڑوں کی رہبری میں کام کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بڑوں اور بزرگوں کا احترام کریں  اور ان کے مشوروں کے مطابق کام کریں۔ جب تک چھوٹے بڑوں کا ساتھ دیتے رہیں گے کام آگے بڑھتے رہے گا۔ انہوں نے بھٹکل کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں کسی بھی میدان میں کسی بھی چیز کی ضرورت  پڑنے پر اس کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جن نعمتوں سے ہمیں نوازا ہے اس پر ہم جتنا بھی  شکر  ادا کریں کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے تجربات ہم نئی نسل میں منتقل کرنے والے بنیں۔ ہمیں سب کچھ معلوم ہے اس پر ہمیں خوش ہونے کے بجائے نئی نسل کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں کرنی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کہ سیول سرویس میں اب تک بھٹکل سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی طالب علم نہیں ہے۔ انہوں نے اس میدان میں بھی  آگے بڑھنے کی ضرورت پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں استقبالیہ کلمات صد سالہ اجلاس کے کنوینر مولوی عبد الرقیب ایم جے نے پیش کئے۔ انجینئرنگ کالج کے پرنسپال ڈاکٹر مشتاق باوی کٹے نے پروگرام کا مقصد پیش کیا۔

        اسٹیج پر اسسٹنٹ جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری ، سکریٹری جناب اسماعیل صدیق اور صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو  اور دیگر  موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا