English   /   Kannada   /   Nawayathi

آل  انڈیاپیامِ انسانیت فورم بھٹکل یونٹ کی جانب سے سیلاب متأثرین میں اناج ، برتن اور دیگر ضرورت کی اشیاء تقسیم کی گئیں

share with us

بھٹکل 17؍ اگست 2019(فکروخبر نیوز) گذشتہ دنوں موسلادھار بارش کی وجہ سے ملک کی کئی ریاستیں سیلاب کی لپیٹ  میں آنے سے لاکھوں افراد  متأثر ہوگئے ۔ خصوصی طور پر کرناٹک کے بعض علاقے زیر آب آگئے اور اس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ۔ ریاست کے اترکنڑا ضلع میں کاروار ، انکو لہ، ہوناور ، منڈگوڈ ، سداپور اور کئی ایک تعلقے سیلاب کے لپیٹ میں آگئے۔ حکومتی  اداروں کے ساتھ ساتھ غیر حکومتی ادارے بھی ان افراد  کی مدد کے لیے آگے آگئے ہیں  جنہوں نے ان کے درمیان اشیاء خورودوش کے علاوہ کپڑے ، برتن ، چادریں اور دیگر ضرورت کی اشیاء بھی تقسیم کیں۔  آل انڈیاپیامِ انسانیت فورم بھٹکل یونٹ نے بھی  انسانیت کی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے کئی تعلقوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے ملاقات کرکے ان کے درمیان ضرورت کی اشیاء تقسیم کیں۔ انکولہ کے اگرکون ، ہوناور کے ولکی میں پانی گھروں میں داخل ہونے سے ضرورت کی چیزیں پانی میں بہہ گئیں جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔ پیامِ انسانیت کے ذمہ داروں نے ان علاقوں کا دورہ کرکے ضرورتمندوں کے درمیان برتن ، اور کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے۔ ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا سیلاب متأثرین انتہائی خستہ حال ہوچکے ہیں جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ بعض علاقوں میں ان کےگھر کی تمام ضرورت کی اشیاء پانی میں بہہ گئیں ۔ کئی علاقوں میں  سڑکیں ہی نہیں ہیں ۔ اور شہروں سے ان کے روابط بالکل ٹوٹ چکے ہیں ۔ متأثرین تک پہنچنے کے لیے پیدل سفر کرنا پڑرہا ہے ۔ ان حالات میں مزید ان کی مدد کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا