English   /   Kannada   /   Nawayathi

غاصب اسرائیلی حکومت کا مسجد اقصیٰ کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:17 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصیٰ کی خصوصی اسلامی اور تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف ترکی نے خبردار کیا ہے کہ اگر قبلہ اول کے تاریخی اسٹیٹس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی مذموم کوشش کی گئی تو اس کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

خیال رہےکہ اسرائیل کے داخلی سلامتی کےوزیر گیلاد اردان نے ایک بیان میں کہا ہے مسجد اقصیٰ کی موجودہ تاریخی حیثیت ناقابل قبول ہے اور اسے ہرصورت میں تبدیل ہونا چاہیے تاکہ یہودی آبادکاروں کو بھی کھلے عام وہاں پر مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت ملے۔

اسرائیلی وزیر کے متنازع اوراشتعال انگیز بیان پر ترک وزارت خارجہ نے سخت رد عمل کااظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر کا بیان مسترد کرتےہیں۔ مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیٹس کو تبدیل کرنا مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کے حق سے محروم کرکے یہودی آبادکاروں اور صہیونیوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی راہ ہموار کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے تاریخی اور قانونی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے سے پورے خطے میں کشیدگی کی نئی لہراٹھ سکتی ہے۔ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مسجد اقصیٰ پرعید کے روز یہودی آباد کاروں کے حملوں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کا بیان غیرذمہ دارانہ، غیرقانونی اور تاریخی حقائق کو تبدیل کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔اس کے نتیجے میں پورے خطے میں کشیدگی کی آگ بھڑک سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا