English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی مظالم کے خلاف القدس کے مسلمانوں اور عیسائیوں کی یکجہتی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:17 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )کل جُمعہ کو مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی مسلمان اور عیسائی برادری کے درمیان مثالی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ دیکھا گیا۔ دونوں مذاہب کے پیروکاروں نے صور باھر کی وادی حمص میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجتماعی نماز جمعہ ادا کی۔

خیال رہے کہ چند ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے صور باھر کی وادی حمص کالونی میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات مسمار کردیے گئے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد بے گھر ہوگئی تھی۔ کل جمعہ کو فلسطینی شہریوں نے وادی حمص کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے گرائے گئے مکانات کے ملبے پرجمعہ کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیمپ بھی لگایا اور ہفتہ وار احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/16287
 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا