English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں نے 10 ڈراون طیاروں کے ذریعے سعودی آرامکو کو ہدف بنایا ہے

share with us

ریاض:17 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ دس ڈراؤن طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کی قومی پیٹرولیم فرم سعودی آرامکو کی تیل کی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا ہے۔

حوثیوں کے  ٹیلی ویژن چینل الا مصیرہ کی خبر  کے مطابق حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیٰ صری  کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کے یمن پر حملوں کے آغاز کے بعد سے یہ سعودی عرب کے اندرونی علاقوں  پر سب سے بڑے  پیمانے کا حملہ ہے۔

دس ڈراؤ ن طیاروں کے سعودی عرب  کے مشرق میں واقع آرامکو کے الاشیبہ آئل فیلڈ اور ریفائنریوں کو ہدف بنانے کا ذکر کرنے والے صری کا کہنا ہے کہ یہ آئل فیلڈ  اور ریفائنری سعودی عرب  کے سب سے اہم سٹڑیٹیجک ذخائر کے مالک ہیں جہاں پر ایک ارب بیرل  سے زائد پیٹرول کا ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

ان پر حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں اتحادی قوتوں اور سعودی عرب  کے خلاف کہیں زیادہ وسیع پیمانے کے آپریشن کی دھمکی دینے والے صری   نے تمام تر فرموں اورشہریوں کو اس ملک کے حیاتی اہمیت کے حامل علاقوں اور اہداف سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ مقامات ہمارے جائز اہداف  کی ماہیت اختیار کر گئے ہیں جہاں پر ہم  کبھی بھی حملے کر سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا