:اور ہر طرح کے
چین: موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، نظام ... ملائیشیا : دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ، ویڈیو ... تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ،عمارتی ... ون پلس صارفین کے لئے بری خبر ، یکم مئی سے اسٹورز می ... ایم پی :کمال مولی مسجد میں سروے کے دوران مسجد کی عم ... ایک ہی سیٹ پر اسدالدین اویسی اور بھائی اکبرالدین ... وزیراعظم مودی کا مسلمانوں سے متعلق بیان : ۲ہزار سے ... بھٹکل : دونوجوانوں کی موت پرعلی پبلک اسکول اور مسج ...

نئی دہلی :13 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اپوزیشن لیڈروں کا ایک گروپ اور میں جموں و کشمیر اور لداخ کا جائزہ لینے سے متعلق آپ کی دعوت کو قبول کرتے ہیں۔"
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس دورہ کے لیے ہمیں کسی خاص طیارے کی ضرورت نہیں ہے، بس آپ وادی میں ہمارے گھومنے اور عام لوگوں سے ملنے کی آزادی کو یقینی کر دیں۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ "گورنر مین اسٹریم لیڈروں اور وہاں تعینات جوانوں سے ہماری ملاقات کو یقینی بنائیں۔"
اس سے قبل راہل گاندھی نے وادی میں تشدد کی خبریں آنے کی باتیں کہی تھی۔ انھوں نے میڈیا کے حوالے سے خبروں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ جگہوں پر تشدد کی خبریں ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس سلسلے میں پی ایم مودی کو شفاف طریقے سے اس معاملے پر اظہار خیال کرنا چاہیے۔ راہل گاندھی کے اسی بیان پر جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کے سابق صدر کو وادی کا دورہ کرانے اور زمینی حالات کا جائزہ لینے کے لیے طیارہ بھیجیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |