English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہمیں طیارہ کی ضرورت نہیں ہے ہمیں لوگوں سے ملنے کی آزادی دیں : راہل گاندھی نے قبول کیا گونر کا چیلنج

share with us

نئی دہلی :13 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اپوزیشن لیڈروں کا ایک گروپ اور میں جموں و کشمیر اور لداخ کا جائزہ لینے سے متعلق آپ کی دعوت کو قبول کرتے ہیں۔"

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس دورہ کے لیے ہمیں کسی خاص طیارے کی ضرورت نہیں ہے، بس آپ وادی میں ہمارے گھومنے اور عام لوگوں سے ملنے کی آزادی کو یقینی کر دیں۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ "گورنر مین اسٹریم لیڈروں اور وہاں تعینات جوانوں سے ہماری ملاقات کو یقینی بنائیں۔"

اس سے قبل راہل گاندھی نے وادی میں تشدد کی خبریں آنے کی باتیں کہی تھی۔ انھوں نے میڈیا کے حوالے سے خبروں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ جگہوں پر تشدد کی خبریں ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس سلسلے میں پی ایم مودی کو شفاف طریقے سے اس معاملے پر اظہار خیال کرنا چاہیے۔ راہل گاندھی کے اسی بیان پر جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کے سابق صدر کو وادی کا دورہ کرانے اور زمینی حالات کا جائزہ لینے کے لیے طیارہ بھیجیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا