English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں سیلاب کی صورتحال سے کے ایس آرٹی سی کو تین کروڑ تیس لاکھ کا نقصان 

share with us

بنگلور 11/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  بارش اور سیلاب کی صورتحال میں سدھار کی جگہ مزید بگڑجانے او رکئی جگہ پل ٹوٹ جانے اور سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے اور جابجاٹیلے اور درخت گرنے کے نتیجہ میں کے ایس آر ٹی سی بس سرویس آج بھی متأثر رہی۔سکلیشپور، موڈ گیرے، سرینگری، کوپہ، کلسا، وائی ناڈ، چار مڑی گھاٹ، شیراڈی گھاٹ کے راستوں پر بس سرویس مکمل طور پر بند رہی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جگہ جگہ سڑکوں پر دراڑیں پڑچکی ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے بسوں کا گذرنا خطرہ سے خالی نہیں ہے۔موڈگیرے، بیلور، چکمگلور کے راستے آگے جانے والی بسیں صرف چکمگلور تک ہی دوڑائی گئیں۔ ادھر کبنی ریزروائر سے بڑی مقدرا میں کپیلا ندی پانی چھوڑنے کے نتیجہ میں ننجنگڈھ او رمیسور کے درمیان بھی بس سرویس پوری طرح معطل کردی گئی ہے۔ کپیلاندی میں طغیانی کی وجہ سے ننجنگڈھ سے قریب دریا کاپانی پل پر سے گذررہا ہے جس کے نتیجہ میں ننجنگڈھ کے راستے کیرلا اور تملناڈو جانے والی بس سرویس کی سرسی پور کے راستہ دوڑائی جارہی ہے۔ رام ناتھ پور۔ کنور کے درمیان بھی راستے بند ہیں۔ اسی طرح خوشحال نگر، مرکیرہ کے لیے بھی بس سرویس معطل کردی گئی ہے اور رود را پٹن کے راستے آگے جانے والی بسوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ سیلاب سے کل 3.30کروڑ روپئے کا کے ایس آرٹی سی کو نقصان ہوا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا