English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیلاب متاثرین کے لئے ’’کے پی سی سی‘‘ نے 41لاکھ روپئے کی امدادی رقم پیش کی 

share with us

بنگلور11/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) ریاست کے بیس سے زائد اضلاع سیلاب اور بارش سے متأثر ہوکر لاکھوں افراد کی ریلیف کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔ جابجا ندیوں کے پل اور راستے بند ہوجانے سے عوام  پریشان کن حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان احباب کی امداد کے لیے  کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی نے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں آج 41لاکھ روپئے کی امدادی رقم کا ایک چیک پیش کیا۔ کے پی سی سی کی جانب سے یہ ریلیف فنڈ کاچیک کے پی سی سی کے جنرل سکریٹری وی وائی گھور پڑے، دنیش گنڈوراؤ اور حاجی شفیع اللہ نے اج ودھان سودھا پہنچ کر چیف سکریٹری کو پیش کیا۔ کے پی سی سی کے اہم ذمہ داروں کی ایک اور ٹیم نے ہبلی پہنچ کر آنند نگر کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر کانگریس کے لیڈران اور اراکین سمیت علاقہ کے دیگر لوگ واور ہاوں سے نولگٹہ اسمبلی حلقہ اور مورابا گرام پنچایت میں متأثرین سے ملاقات کرکے ان کا احوال سنا اور مزید تعاون کایقین دلایا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا