English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب عید الاضحی کے موقع پر مسلم خواتین کو ملے گی مفت بس خدمات ،جانیں کہاں

share with us

ہماچل پردیش:11 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )ہماچل پردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایچ آر ٹی سی) نے 12 اگست کو عیدالاضحیٰ کے روز مسلم خواتین کو مفت بس خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کارپوریشن کے محکمہ جاتی مینیجر پنکج سنگھل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 'صبح صادق سے سورج کے غروب ہونے تک مسلم خواتین کو مفت سفر کی سہولت حاصل رہے گی۔ اس سہولت کے لیے خواتین کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'مسلم خواتین کو یہ سہولت ہندوؤں کے تہوار کرواچوتھ اور رکشا بندھن کی طرز پر دی جائے گی۔'عیدالاضحی کے روز مسلم خواتین ریاست کے کسی بھی کونے میں کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کرسکیں گی جبکہ ہماچل سے باہر جانے پر انہیں کرایہ دینا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا