English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار میں زمین کھسکنے سے ٹریک خدمات متأثر ہونے کی خبر ثابت ہوئی جھوٹی 

share with us

کاروار 11/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) ریاست کے کئی علاقوں میں بھاری بارش کی وجہ سے سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور چٹان کھسکنے کے واقعات سے کئی ٹرینیں رد کی جاچکی ہیں۔ کونکن ریلوے سمیت ویسٹرن ریلوے کی خدمات بھی متأثر ہیں۔ مختلف ذرائع سے موصولہ اطلاعات کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران وھاٹس اور فیس بک کے ذریعہ چند جعلی پوسٹ بھی وائرل ہونے کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں ہیں۔ گذشتہ دنوں ساحلی علاقوں کے اہم شہر کاروار کی ایک تصویر وائرل ہوگئی ہے جس میں زمین کھسکنے کی وجہ سے ٹرین خدمات متأثر ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ چونکہ یہ ٹریک ممبئی۔ کیرلا اور منگلور کو جوڑنے والی ہے اس لیے پریشانیوں کا باعث ہونا فطری امر ہے۔ وائرل تصویر میں دو ٹریک دکھائی دے رہے ہیں جن میں ایک ٹریک زمین کھسکنے کی وجہ سے سفر کرنے کے قابل نہیں ہے۔ یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ منگلور سے ممبئی سفر کرنے کے دوران پنویل سے منگلور تک ایک ہی ٹریک ہے لیکن وائرل تصویر میں دو ٹریک کی موجودگی خود اس خبر کے جھوٹے ہونے کی دلیل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا