English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

share with us

ریاض:11 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے جب کہ اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عید الاضحیٰ کے روح پرور اجتماعات دیکھنے میں آئے۔ سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

فلسطین، انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی، جاپان، امریکا اور یورپی ممالک میں بھی عیدالاضحی آج منائی جا رہی ہے جب کہ دنیا بھر میں ہونے والے نمازعید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

امریکا اور برطانیہ  سمیت دیگر مغربی ممالک میں رہنے والےمسلمانوں نے عید پر اپنے رشتہ دا روں اور احباب سے ملنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے جب کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی کو مبارک باد کےساتھ عید کا خصوصی پیغام بھی دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا