English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق کو داعش کی ٹولیوں سے پاک کرنے کے آپریشن کا تیسرا مرحلہ ختم

share with us


بغداد:10 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )عراقی وزارت دفاع نے دیالی اور نینوی صوبوں کو داعش تنظیم کی ٹولیوں سے پاک کرنے کے آپریشن کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس تیسرے مرحلے میں سیکورٹی فورسز نے 1700 مربع کلو میٹر سے زیادہ علاقہ کلیئر کیا۔اس دوران 10 سے زیادہ سرنگوں اور 20 سے زیادہ کمین گاہوں کو تباہ کیا گیا۔ اسی طرح 40 سے زیادہ دھماکا خیز آلات برآمد کر لیے گئے جب کہ 18 مطلوب افراد گرفتار ہوئے اور 4 دہشت گردوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جولائی میں تطہیر کے آپریشن کا پہلا اور دوسرا مرحلہ شروع ہوا تھا۔ اس فوجی آپریشن کو "ارادۃ النصر" (فتح یابی کا ارادہ) نام دیا گیا۔ تطہیر کے آپریشن میں تین صوبوں صلاح الدین، الانبار اور نینوی کے علاقوں کو شامل کرتے ہوئے شام کی سرحد تک پہنچا گیا۔داعش تنظیم کے غیر فعال گروہ ابھی تک ملک بھر میں بٹے ہوئے ہیں۔ اسی طرح تنظیم نے پھر سے اپنا گینگ وار والا پرانا انداز اپنا لیا ہے جس پر وہ 2014 سے پہلے عمل پیرا تھی۔ شام کی سرحد کے ساتھ واقع عراقی صوبوں نینوی، الانبار، دیالی، کرکوک اور صلاح الدین کے علاقوں میں داعش کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس دوران کی جانے والی سلسلہ وار کارروائیوں میں سیکورٹی اہل کاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر عراق میں مشترکہ آپریشنز کی کمان کے ترجمان میجر جنرل یحیی رسول ایک عرصے سے یہ باور کرا رہے ہیں کہ "ارادۃ النصر" آپریشن کا مقصد بغداد کے شمال میں داعش تنظیم کے گروہوں کا خاتمہ ہے، یہ علاقہ حالیہ عرصے میں دہشت گردوں کے لیے پناہ گاہ بن چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا