English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترا کنڑا میں بارش کا قہر جاری ،  ایک ہی عمارت سے 450  افراد کو بحفاظت نکالا گیا 

share with us

کاروار 10/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  اترکنڑا ضلع میں بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ایک ہفتہ سے چل رہی موسلادھار بارش نے پورے ضلع میں تباہی مچادی ہے۔ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں مزید لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیو کلیئر پاور کارپوریشن کے ملاپور ٹاؤن شپ میں 450  افراد کو انڈین نیوی نے بحفاظت باہر نکالا۔ کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ مختلف عمارتوں میں اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ بتادیں کہ گذشتہ تین دنوں میں 1900افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔ ان میں پھنسے افراد کو پانی اور غذا کی سہولیات بھی نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق عمارتوں میں پانی کا لیول دو میٹر تک پہنچ گیا ہے،اگر اگلے دنوں میں اسی طرح بارش کا سلسلہ جاری رہا تو الارم پوائنٹ سے تجاوز کرجانے کا امکان ہے۔جبکہ کائگا اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے دو ٹیموں کے علاوہ تین جیمینی بوڈ، لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کردی گئیں ہیں۔ 
    انڈین نیول کی غوطہ خور ٹیمیں اترکنڑا او ربیلگاوی ضلع میں برابر اپنی خدمات انجام دی جاری ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہاں چل رہی موسلادھار کی وجہ سے ریسکیو کام میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا