English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

share with us

مکہ المکرمہ:10 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) خالص سونے، چاندی کے تاروں اور 670 کلو گرام خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا۔

مکمہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔ غلاف کی تیاری میں 120 کلو خالص سونا، 100 کلو چاندی جب کہ 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کی گئی ہے، غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 70 لاکھ سعودی ریال لاگت آئی، غلاف کعبہ کی لمبائی50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔

غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں، غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کو مکہ المکرمہ کی دارالکسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا۔

سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے امور کے لیے علیحدہ محکمہ اورام الجود بندرگاہ پر اس کا ایک خصوصی کارخانہ قائم ہے، جس میں غلاف کعبہ کی جدید ترین تکنیک کے مطابق تیاری کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، یوں ہر سال یہ کارخانہ بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 ذی الحجہ کو پورے تزک واحتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہرسال 2 مرتبہ شعبان اور ذی الحجہ کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے، اتارے جانے والے غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے، 1962 میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا