English   /   Kannada   /   Nawayathi

گزشتہ 50 برسوں کے دوران ساڑھے نو کروڑ لوگوں نے فریضہ حج ادا کیا

share with us


رواں سال حج کرنے والوں کی گنتی 10 اگست 2019  کو جاری کی جائے گی،سعودی محکمہ شماریات


ریاض:05اگست2019(فکروخبر/ذرائع) گزشتہ پچاس برسوں کے دوران ساڑھے نو لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق پچھلے 50 برسوں کے دوران95853017عازمین حج سعودی عرب آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 19بار کے حج ایسے تھے جب حاجیوں کی تعداد 20 لاکھ کے ہندسے کو بھی عبور کر گئے۔جبکہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران فریضہ حج ادا کرنے والوں کی گنتی 54465253ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران 23796977نے حج کی سعادت حاصل کی۔ جبکہ رواں سال حج کرنے والوں کی گنتی 10 اگست 2019ء  کو جاری کی جائے گی۔رواں حج کے موقع پر 15لاکھ سے زائد حاجی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک مملکت میں 15 لاکھ 16 ہزار 101 عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی مملکت پہنچ چکے ہیں۔جن میں سے فضائی سفر کے ذریعے آنے والوں کی گنتی 1412894نوٹ کی گئی ہے، زمینی راستوں سے پہنچنے والوں کی تعداد 86359 جبکہ سمندری راستے سے آئے لوگوں کی گنتی 16848 بتائی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا