English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کا سعودی عرب پر بالسٹک میزائل حملہ

share with us

نجران:03اگست2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر نجران میں واقع ایک فوجی کیمپ پر بالسٹک میزائل سے  حملہ کیا۔ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیٰ سیری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ سعودی شہر نجران  میں انہوں نے سعودی فوجی کیمپ 'بدر ایف' پر بالسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اس حملے میں کیمپ  میں بھاری تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کا ذکر کرنے والے سیری نے بتایا ہے کہ مذکورہ حملہ سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کے حوثیوں کے خلاف کاروائی کی تیاری میں ہونے کے حوالے سے خفیہ معلومات کی روشنی میں کیا گیا  ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور اتحادی قوتوں نے اس موضوع کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا