English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی خواتین سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر کرسکیں گی

share with us

ریاض:03اگست2019(فکروخبر/ذرائع)سعودیعرب نے پہلی بار خواتین کو مردوں کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔سعودی عرب کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا جس کے مطابق سعودی خواتین کو اب نہ صرف مردوں کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ بنانے کا اختیار حاصل ہوگا بلکہ وہ مردوں کے بغیر بیرون ملک سفر بھی کرسکیں گی اور انہیں بیرونِ ملک سفر کے لیے کسی محرم یا مرد نگران کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا کہ تمام بالغ شہری پاسپورٹ اور سفر کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں، 21 برس سے زائد عمر کی کوئی بھی خاتون اپنے مرد نگراں کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کروا سکتی ہے، یہی نہیں اب خواتین بچوں کی پیدائش بھی خود درج کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی شادی اور طلاق کا بھی اندراج خود کرواسکتی ہیں۔

 

واضح رہے اس سے پہلے سعودی قانون کے مطابق تمام عمر کی خواتین پر لازم تھا کہ پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک سفر کے لیے اپنے خاندان کے کسی فرد یعنی نگراں جیسے والد، شوہر یا بھائی کو ضرور ساتھ لے کر جائیں یا پھر کم از کم ان کی اجازت کے ساتھ سفر کریں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا