English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کرینگے: امریکی عہدےدار

share with us

واشنگٹن :22؍اگست 2017(فکروخبر /ذرائع)افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی کیا ہوگی، اس بارے میں پاکستانی وقت کے مطابق آج منگل ٹیلیوژن پر اپنی قوم سے خطاب میں آگاہ کریں گے۔ وائٹ ہاﺅس کے مطابق ٹرمپ مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجنے یا نہ بھیجنے کا اعلان کریں گے۔ امریکی عہدیداروں اور میڈیا کا دعوی ہے کہ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیو ں کی تعداد 3 سے 5 ہزار بڑھانے کی منظوری کا اعلان کریں گے ۔ نئی پالیسی میں اس بات کا اعلان کیا جائے گا کہ امریکا افغانستان میں مزید فوجی بھیجے گا یا تمام فوج کو نکال کرافغانستان میں صرف نجی کنٹریکٹرز کی مدد لی جائے گی ۔ خطے میں پاکستان کی جیو سٹرٹیجک اہمیت کی وجہ سے امریکی حکومت اسے نظر انداز نہیں کر سکتی اور ٹرمپ نے اس بارے میں بھی نئی وسیع تر پالیسی اپنانے پر زور دیا ہے۔ اس وقت افغانستان میں 8 ہزار 400 امریکی اور 5 ہزار نیٹو فوجی تعینات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا