English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہزادہ بندر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

share with us


شدید بیماری کے باعث انتقال کرنے والے شہزادہ بندر ریاض کے مو جوددہ گورنرشہزادہ فیصل کے والد تھے 


جدہ:29جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ریاض کے مو جوددہ گورنرشہزادہ فیصل کے والد  شہزادہ بندر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں۔ شاہی دربار کی جانب سے جاری   بیان کے مطابق شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔95برس کی عمر میں وفات پانے والے شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کئی سالوں سے شدید بیمار تھے۔ گزشتہ دِنوں اْن کی حالت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود اْن کی حالت میں سْدھار نہ ہو سکا اور وہ گزشتہ شام کو انتقال کر گئے۔  جس کے بعد اْنہیں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی موجودگی میں سپْرد خاک کر دیا جائے گا۔ مرحوم شہزادہ بندر بن عبد العزیز، سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے بیٹے اور موجودہ فرمانروا شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی تھے۔ شہزادہ بندر کے ایک بیٹے شہزادہ فیصل اس وقت ریاض کے گورنر کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ دْوسرے بیٹے شہزادہ عبداللہ نیشنل گارڈ کے وزیر ہیں۔ 1923ء  میں پیدا ہونے والے شہزادہ بندر نے کبھی بھی کوئی سرکاری یا عوامی عہدہ قبول نہیں کیا 


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا