English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے ہوٹلز سے بھی غیر مْلکی سٹاف کو فارغ کرنے کی تیاریاں شروع

share with us


20 کے قریب نامور ہوٹلز میں اگلے سال سے 100فیصد سعودائزیشن نافذ کی جا رہی ہے، سعودی وزارت محنت 


جدہ:29جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں مقامی باشندوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر بہت سارے شعبوں میں سعودائزیشن کا نفاذ کر کے لاکھوں غیر مْلکیوں کی ملازمتیں ختم کر دی گئی ہیں۔ اب وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے صحت کے شعبہ میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔ وزیر برائے محنت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی نے بتایا ہے کہ سعودی مینجمنٹ،ٹور ازم اور ہوٹلز کے سیکٹر میں بھی سعودائزیشن کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔جس کے تحت 20 کے قریب ہوٹلز سے بھی غیر مْلکی عملہ فارغ کر کے اْن کی جگہ مقامی افراد بھرتی کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ تھری سٹار، فور سٹار، فائیو سٹار او راس سے اْوپر کے ہوٹلز پر بھی نافذ ہونے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریزارٹس، ہوٹل سْوٹس اور فور سٹار کی کیٹگری والے وِلاز بھی سعودائزیشن کی زد میں آئیں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا