English   /   Kannada   /   Nawayathi

چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلی بنے بی ایس یدی یورپا

share with us

بنگلورو 26/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز/ ذرائع)  بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما بی ایس یدی یورپا نے جمعہ کو چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر وجوبھائی والا نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں یدی یورپا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ 

اس سے قبل مسٹر یدی یورپا نے گورنر سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا تھا۔ انہوں نے گورنر کو 105 ایم ایل اے کی حمایت کا خط سپرد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت میں کانگریس-جنتا د ل (سیکولر) اتحاد 24 جولائی کو اعتماد حاصل نہیں کرسکا تھا۔ کانگریس-جے ڈی ایس اتحاد لکو صرف 99 ووٹ ملے تھے جبکہ بی جے پی کو 105 ووٹ ملے تھے۔ اس کے بعد یدی یورپا کے وزیر اعلی بننے کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے لنگايت کمیونٹی کے رہنما بی ایس يدی یورپا (76) ریاست کی سیاست میں کافی سرگرم ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ چار مرتبہ ریاست کے وزیر اعلی رہے چکے ہیں۔ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نے ابھی تک ایک بار بھی وزیر اعلی کی میعاد پوری نہیں کی ہے اور تین مرتبہ انہیں کسی نہ کسی وجہ سے عہدہ چھوڑنا پڑا۔

یدی یورپا 27 فروری 1943 میں کرناٹک ریاست میں سدی لنگپا اور پٹتا یما کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ جب وہ صرف چار سال کے تھے، تو ان کی ماں کا انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی بیوی کا نام متر دیوی ہے، جس سے انہوں نے 1967 میں شادی کی تھی اور اس شادی سے انہیں دو بچے ہیں۔  یدی یورپا نے اپنی تعلیم کرناٹک میں مکمل کی اور پری یونیورسٹی کالج کا طالب علم رہے تھے۔

کافی کم لوگوں کو معلوم ہے کہ مسٹر يدی یورپا سیاستدان بننے سے پہلے ایک کلرک تھے اور انہوں نے محکمہ سماجی بہبود اور ویر بھدر شاستری کی شنکر چاول مل میں کلرک کے طور پر اپنی خدمات دی تھی۔ وہیں مل مالک کی بیٹی یعنی متر دیوی سے انہوں نے شادی کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا