English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان، سکیورٹی فورسز کا بارود سے بھرے ٹرک پر فضائی حملہ، 3 طالبان کی موت متعدد زخمی، ٹرک مکمل طور پر تباہ 

share with us


کابل:23جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں تین طالبان  کی موت جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی میں بارود سے بھرے چلتے ٹرک کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں تین جنگجو موقع پر ہلاک متعدد زخمی اور ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے جنگجو گیرو سے غزنی کی طرف جا رہے تھے جہاں انہوں نے دہشتگردانہ حملہ کرنا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا