English   /   Kannada   /   Nawayathi

موڈبدری :  بس اور لاری کے درمیان بھیانک تصادم :  بیس افراد شدید زخمی، ڈرائیوروں کی حالت نازک 

share with us

موڈبدری 23/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  نجی بس اور لاری کے درمیان پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں بیس افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات آج یہاں پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موڈبدری سے منگلورو جانے والی بس مخالف سمت آرہی لاری سے ٹکراگائی۔ یہ حادثہ ٹوڈار میں مسجد کے قریب پیش آیا جس میں دونوں سواریوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دونوں سواریوں کے ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں نے بڑی جدوجہد کے بعد سواریوں سے نکالا او اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دونوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بس پر سوار زخمی بیس افراد میں سے بعض کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ کئی ایک کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے منگلورو منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے ٹرافک نظام بری طرح متأثر رہا۔ پولیس نے پہنچ کر ضروری معلومات حاصل کی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا