English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحر الاحمرمیں حوثیوں کی بمبار کشتی سے مال بردار جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

share with us


حوثی سویڈن معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار


ِصنعا۔:23جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کے دفاع میں قائم عرب اتحادی فوج نے ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے بمبار کشتی کی مدد سے ایک تجارتی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ اتحاد ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا تعاقب جاری رکھے گا۔انہوں نے بتایا کہ بحر الاحمر میں ایک بم بار کشتی کے ذریعے تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی مگر اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے بمبار کشتی کوتباہ کردیا۔کرنل المالکی نے کہا کہ عرب اتحاد حوثی باغیوں کی جدید جنگی صلاحیت کو توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ عرب اتحاد  دفاعی لحاظ سے ہر قسم کی حکمت عملی کیلئے تیار ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا