English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریا کی روسی فوجی طیارے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر آگ کے شعلے چھوڑ کر وارننگ

share with us


سیؤل:23جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)جنونی کوریا نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر آگ کے شعلے چھوڑ کر روسی فوجی طیارے کو وارننگ دی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روسی فوجی طیارے نے پیر کو 2 مرتبہ جنوبی کوریا کی حدود کی خلاف ورزی کی، پہلی خلاف ورزی صبح 9 بجے کی جو 3منٹ تک کی تھی جس کے بعد طیارہ آدھے گھنٹے کے بعد دوبارہ واپس لوٹا جو مذید 4 منٹ تک جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں رہا۔اس خلاف ورزی پر جنوبی کوریائی فضائیہ کے ایف۔ 15اور ایف۔ 16 نے انہیں روکا اور آگ کے شعلے چھوڑ کر روسی فوجی کو وارننگ کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جنوبی کوریا اور جاپان کے متنازعہ انتہائی مشرقی چھوٹے جزیرے ڈوکڈو کے قریب رونما ہوا اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی روسی طیارے نے جنوبی کوریا کی حدود کی خلاف ورزی کی، جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جنوبی کوریا کی دفاعی وزارت نے روسی حکام سیاحتجاج کرے کا فیصلہ بھی کیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا