English   /   Kannada   /   Nawayathi

بورس جانسن برطانیہ کے وزیراعظم نامزد

share with us

ٹریزامے کے استعفیٰ کے بعد تمام قیاس آرائیوں کو درکنار کرتے ہوئے کنزرویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔بورس جانسن برطانیہ کے اگلے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔
لندن کے سابق میئر بورس جانسن موجودہ وزیراعظم ٹریزامے کی جگہ پر نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کے انتخابات میں جیرمی ہنٹ کو شکست دی ہے۔
کنزرویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔

بورس جانسن، ٹریزامے کے جانشین ہوں گے۔ برطانیہ کے وزیراعظم نامزد کرنے کے بعد بورس جانسن نے ملک کو ترقی دلانے کا وعدہ کیا ہے۔

بورس جانسن لندن کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹریزامے بطور برطانوی وزیراعظم کل آخری خطاب کریں گی۔
واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے ایک ہنگامی قانون کے ساتھ 29 مئی کو ملک کے بلا مفاہمت یورپی یونین کی رکنیت سے اخراج کو روک دیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ایک ٹیلیویژن پر مباحثے کے دوران بورس جانسن نے اپنے آباو اجداد کو مسلمان بتایا تھا۔
اس بیان کے بعد لوگوں کو حیرت ہوئی تھی کیونکہ انہیں مسلمانوں کا مخالف تصور کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل برقعے میں ملبوس مسلمان خواتین بینک لوٹنے والے ڈاکو کہا تھا۔

بورس جانسن کے آبا و اجداد کو مسلمان ظاہر کرنے والے بیان کو لوگوں نے محض ایک سیاسی بیان سے تعبیر کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا